راولپنڈی۔5اگست (اے پی پی):ملکہ کوہسار مری میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ریلیاں منعقد کی گئیں، کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف پروگرامز منعقد کیے گئے، تعلیمی اداروں میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے بچوں کو آگاہی فراہم کی گئی، کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے پنجاب آرٹس کونسل مری کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ریلی میں شرکت کی اور کشمیری بھائیوں کی جدو جہد کو خراج تحسین پیش کیا،
یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے اپنے پیغام میں کہا کہ 5 اگست 2019 کے بھارتی غیر آئینی اقدام کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، نام نہاد جمہوریت کی دعویدار بھارتی حکومت نے اپنے ہی آئین کو روند ڈالا، کشمیری بھائیوں کی جدو جہد کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو گا۔