یوم استحصال کشمیر کے موقع پرملک بھر میں ڈاکخانوں کے باہر احتجاجی بینرز اور مظاہرے، بھارت کے غیر قانونی اقدامات کی مذمت

164
"youm-e-estehsaal"
"youm-e-estehsaal"

اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):پاکستان پوسٹ کے زیر اہتمام کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور یوم استحصال کشمیر کے موقع پر احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیااور ملک بھر کے ڈاکخانوں کے باہر احتجاجی بینرز آویزاں کئے گئے۔

پیر کو پاکستان پوسٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یوم استحصال کشمیر کے موقع پر محکمہ ڈاک نے پورے ملک میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف پر زور احتجاجی مظاہرے کئے جس میں کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرنے اور کشمیری عوام کو بربریت کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت پر دبائو ڈالے کہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنے کے اقدامات کو فوری واپس لے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرے۔ ملک بھر میں بھارت کی طرف سے غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنے کے 5 اگست 2019 کے اقدام کے خلاف یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے ۔