یوم اقبال پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی ، نوٹیفکیشن جاری

171
Dr. Allama Muhammad Iqbal

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):وفاقی حکومت نے 9 نومبریوم علامہ اقبال پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ۔

کابینہ سیکرٹریٹ سےجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، سرکلر نمبر 10-02/2023-Min-II مورخہ 20 دسمبر 2023 کے تحت سال 2024 کی عوامی اور اختیاری تعطیلات کی فہرست میں اعلان کیا گیا ہے کہ ہفتہ، 9 نومبر 2024 کو پورے ملک میں عام تعطیل ہوگی۔

اس نوٹیفکیشن میں ملک بھر کے تمام سرکاری و نجی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تعطیل کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔