یوم اقبال کی مناسبت سے اکادمی ادبیات پاکستان کے زیرِ اہتمام فکرِ اقبال کانفرنس آج( منگل )کو ایوانِ صدر میں منعقد ہو گی

256

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):یوم اقبال کی مناسبت سے اکادمی ادبیات پاکستان کے زیرِ اہتمام فکرِ اقبال کانفرنس آج منگل کو ایوانِ صدر میں منعقد ہو گی۔ منگل کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تقریب سے خطاب کریں گے۔تقریب میں وزراء، اسکالرز اور دوست ممالک کے سفراء بھی شرکت فرمائیں گے۔