لاہور۔13اگست (اے پی پی):یوم آزادی کے موقع پرسٹی ٹریفک پولیس نے روڈ بلاکنگ، کرتب دیکھانے اور خصوصا فیملز سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف کمر کس لی۔ منگل کے روز میڈیا بریفنگ میں چیف ٹریفک آفیسر عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ جشن آذادی کا ہرگز مطلب نہیں کہ ٹریفک قوانین سے بھی آزادی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ون ویلرز اور اسکے سہولت کار موٹر مکینک دونوں کے خلاف مقدمہ درج ہوگا اور ون ویلرز کی موٹرسائیکل تیار کرنے والا مکینک بھی جیل کی ہوا کھائے گا اس کے علاہ جشن آذادی پر صوتی آلودگی،بغیر سائیلنسر بفل نکالنے والے ہلڑبازوں کے خلاف بھی مقدمہ درج ہوگا۔
عمارہ اطہر نے کہا کہ 18 سال سے کم عمر ڈرائیورز کی موٹرسائیکلوںکو تھانوں،ٹریفک سیکٹرز میں بند کروایا جائے گا اسی طرح بغیر ہیلمٹ اور تیز رفتاری سمیت 19 دیگر ٹریفک خلاف ورزیوں پر آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مصروف اور اہم شاہراہوں پر 50 سے زائد عارضی ناکے قائم ہونگے 13 اور 14 اگست کو ایس پیز کی سپرویژن میں 12 ڈی ایس پیز، 600 سینئر ٹریفک وارڈنز تعینات ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ 22 لفٹر،03 بریک ڈانز،03 ہزار سے زائد ٹریفک اہلکار فرائض سرانجام دیں گیں، اسی طرح تعریفی و تاریخی مقامات، پبلک پارک، آذادی فلائی اوور، ڈیفنس میں اضافی نفری تعینات ہوگی ٹریفک لوڈ بڑھنے پر مال روڈ کی تمام کراسنگ کو بند کردیا جائے گا جبکہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے لمحہ بہ لمحہ سرویلنس کی جائے گی انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچے کی حادثاتی موت یا معذوری کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے۔