لاہور۔4جنوری (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے یوم آزادی کے موقع پر قائداعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کر نے کیلئے ان کا مجسمہ لندن میں نصب کر نے کا اعلان کیا ہے ،مجسمہ کے تمام اخراجات بر طانیہ میں مقیم ڈاکٹر ناصر اعوان اور بز نس کمیونٹی سے ان کے دیگر دوست بر داشت کر یں گے،
بر طانوی ہا ئوس آف لارڈز کے رکن ڈینیل ہنان نے پاک بر طانیہ تجارت کے فر وغ کے لیے مزید اقدامات اور دہشت گر دی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی بھر پور حمایت کی یقین دہانی بھی کروادی۔
ان خیالات کا اظہار گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے منگل کو یہاں گور نر ہا وس میں بر طانیہ سے آئے ہوئے بر طانوی ہا وس آف لارڈز کے رکن ڈینیل ہنان اور بر طا نیہ میں مقیم بزنس مین ڈاکٹر ناصر اعوان کے ہمراہ مشتر کہ پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میں جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع کے لیے بر طانیہ کے بھر پور تعاون پر ان کا شکر یہ اداکر تاہوں اور ڈنییل ہنان نے پاکستان اور بر طانیہ کے در میان تجارت کے فروغ کے لیے بھی اپنا بھر پور کردار ادا کر نے کی یقین دہانی کروائی ہے،
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بر طانیہ اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات دونوں ممالک کے لیے ضروری ہیں، اب ہم نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو مزید فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کے وفود کے بھی تبا دلے ہوں گے۔
گور نر پنجاب نے کہا کہ بر طانیہ میں گاندھی سمیت دیگراہم شخصیات کے مجسمے لگے ہوئے ہیں اور اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ لندن کے کسی اہم مقام پر قائد اعظم محمد علی جناح کا مجسمہ بھی نصب کیا جائے گا ،ڈنییل ہنان نے یقین دہانی کروائی ہے کہ بر طانیہ ہاوس آف لارڈ ز جلد یہ مجسمہ لگانے کی باقاعدہ منظوری دے گی،
افغانستان میں امن کے قیام کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی جانب سے کی جانیوالی کوشش کو بھی ڈنییل ہنان نے سراہا ہے اور افغانستان میں امن کے قیام کے ساتھ ساتھ وہاں غر بت اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے بھی ڈنینل ہنان نے مکمل تعاو ن کی یقین دہانی کروائی ہے جس پر ہم ان کا شکر یہ ادا کرتے ہیں،
جی ایس پی پلس سٹیٹس میں 2033تک توسیع کا معاملہ بھی ضرور حل ہوگا اور پاکستان کو بزنس کے شعبے میں سالانہ اربوں ڈالرز کا فائدہ ہوگا۔ڈنییل ہنان نے پر یس کانفر نس کے دوران کہا کہ یہ میرا پاکستان کا پہلا دورہ ہے اور میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کا شکریہ اداکر تاہوں جنہوں نے مجھے اس دورے کی دعوت دی ہے، 2022بہت اہم سال ہے، جب پاکستان اپنی 75ویں سالگر ہ منائے گا،
اسی لیے ہم نے قائداعظم محمد علی جناح کا مجسمہ لندن میں نصب کرنے کی ہاوس آف لارڈز سے باقاعدہ منظوری دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، ہم پاکستان اور بر طانیہ کے تعلقات کو نہ صرف مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں بلکہ پاکستان میں معاشی استحکام بھی ہماری تر جیح ہے جس کے لیے ہم نے پاکستان کو جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع کے لیے پہلے بھی بھر پور سپورٹ کیا ہے اور آئندہ بھی ان کی بھر پورحمایت کر یں گے،
دہشت گردی کے خاتمے اور افغان امن میں پاکستان نے جو مثالی کردار ادا کیا ہے اس کو بھی ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،آنے والے دنوں میں آپ دیکھیں گے دونوں ممالک میں دوطر فہ تجارت میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔
برطا نیہ میں مقیم بزنس مین ڈاکٹر ناصر اعوان نے بھی پر یس کانفر نس کے دوران کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کی معاشی میدان میں کامیابی کے لیے پہلے بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور آئندہ بھی ہم ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کر یں گے