30.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومقومی خبریںیوم تشکر،بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے کیمپسز میں پرچم کشائی کی تقاریب

یوم تشکر،بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے کیمپسز میں پرچم کشائی کی تقاریب

- Advertisement -

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں پاکستان کی مسلح افواج کی کامیابیوں کے اعتراف میں یومِ تشکر کے موقع پر میل اور فی میل کیمپس میں علیحدہ علیحدہ پرچم کشائی کی تقریبات منعقد ہوئیں۔میل کیمپس میں جامعہ کے صدر ڈاکٹر احمد شجاع سید نے قومی پرچم لہرایا۔

اس موقع پر جامعہ کے سکیورٹی گارڈز کے دستے نے سلامی پیش کی۔ صدر جامعہ ڈاکٹر احمد شجاع سید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن سے محبت ہمارے دلوں میں رچی بسی ہے اور ہماری افواج کی کامیابیاں ایک مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر محاذ پر دشمن کو پسپا کیا ہے، چاہے وہ زمینی ہو، خلائی یا سائبر، ہماری افواج نے ہر جگہ فتح حاصل کی، آج اللہ تعالیٰ کے حضور تشکر کا دن ہے ۔

- Advertisement -

تقریب میں ڈین کلیہ شریعہ و قانون ڈاکٹر محمد ضیاء الحق، ڈین کلیہ عربی ڈاکٹر فضل اللہ ، طلبہ کے مشیر ڈاکٹر حافظ غفران اور طلبا کی بڑی تعداد موجود تھی۔ انہوں نے شہدا اور مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔خواتین کیمپس میں انچارج ڈاکٹر آمنہ محمود نے قومی پرچم لہرایا۔

اس موقع پر طالبات کی مشیر ڈاکٹر رخسانہ طارق، دیگر جامعہ حکام اور بڑی تعداد میں طالبات موجود تھیں۔ اس موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کے حق میں نعرے بلند کئے گئے۔یوم تشکر کے موقع پر طلبا، اساتذہ اور افسران نے ملک کے دفاع میں قربانیاں دینے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597825

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں