40.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومضلعی خبریںیوم تشکر کے موقع پر شہیدوں کی خدمات کے اعتراف میں رحیم...

یوم تشکر کے موقع پر شہیدوں کی خدمات کے اعتراف میں رحیم یارخان ٹاؤن ہال میں تقریب کا انعقاد

- Advertisement -

صادق آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی):یوم تشکر کے موقع پر شہیدوں کی خدمات کے اعتراف اور ان کی یاد میں رحیم یارخان ٹاؤن ہال میں تقریب کا انعقادکیاگیا ۔بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے معصوم شہداء سمیت ملک و قوم کی بقاء کے لئے جانوں کی قربانیاں دینے والے تمام شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں ۔

تقریب میں ضلع رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے شہداء کی فیملیز نے خصوصی شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر خرم پرویز ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عرفان انور ، مسلم لیگی رہنما میاں امتیاز احمد ، میاں عامر شہباز کی شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنر عبد الحنان خان ، ایڈمنسٹریٹر آفیسر ریاست علی ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی رانا محمود علی شریک ہوے۔

- Advertisement -

ضلع کی سیاسی قیادت ، علماء کرام ، سول سوسائٹی اور شہریوں کی شرکت ۔شرکاء نے کہا قیام امن اور ملک و قوم کی جان و مال کے تحفظ کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے قوم کے ہیرو ز ہیں۔ شہداء کی قربانیاں ہمیں احساس دلاتی ہیں کہ ان جوانوں نے اپنے آج کو وطن عزیز پر قربان کر کے ہمارے کل کو محفوظ بنایا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598113

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں