22.1 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومکھیل کی خبریںیوم تکبیر آل پنجاب کبڈی ٹورنامنٹ فیصل آباد کبڈی کلب نے جیت...

یوم تکبیر آل پنجاب کبڈی ٹورنامنٹ فیصل آباد کبڈی کلب نے جیت لیا

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 30 مئی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام یوم تکبیر آل پنجاب کبڈی ٹورنامنٹ فیصل آباد کبڈی کلب نے جیت لیا۔ ٹورنامنٹ ملک پور کبڈی سٹیڈیم میں منعقد ہوا ،جس میں پنجاب بھر سے ساہیوال،لاہور،گجرات اور فیصل آباد کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ پہلا میچ ساہیوال اور لاہور کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ ساہیوال نے لاہور کو 37/23 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے میچ میں فیصل آباد نے گجرات کو 42/29 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔فائنل میچ میں فیصل آباد نے دلچسپ مقابلے کے بعد گجرات کو45/27 سے ہرا کر چیمپیئن کا اعزاز اپنے نام کیا۔

ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی افتخار احمد چھچھڑ ایم پی اے و صدر پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن، مسلم لیگی رہنماؤں میاں عرفان منان،راجہ دانیال احمد،فقیر حسین ڈوگر،صدر ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن رانا علی عباس،صدر ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن چوہدری عبد الوحید جٹ، سیکرٹری جنرل پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن شہباز رندھاوا، سیکرٹری جنرل ڈویژنل ایسوسی ایشن رانا عمران احمد خاں، سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن ساجدہ لطیف نے فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے پر فیصل آباد کی ٹیم کو دولاکھ کیش بمعہ ٹرافی، سیکنڈ پوزیشن حاصل کرنے پر ساہیوال کی ٹیم کو ڈیڑھ لاکھ کیش بمعہ ٹرافی

- Advertisement -

تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر گجرات کی ٹیم کو ایک لاکھ کیش بمعہ ٹرافی جبکہ چوتھی پوزیشن حاصل کرنے پر لاہور کی ٹیم کو ایک لاکھ کیش پرائز دیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603574

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں