31 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںیوم تکبیر پاکستان کی تاریخ کا سنہری دن ہے، کوئی پاکستان کی...

یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ کا سنہری دن ہے، کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا، پروفیسر زہرہ جبین

- Advertisement -

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):ایف جی پوسٹ گریجویٹ کالج واہ کینٹ کی پرنسپل پروفیسر زہرہ جبین نےکہاہے کہ یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ کا سنہری دن ہے، جب پاکستان دنیا کے نقشے پر ساتویں اور امت مسلمہ کی پہلی ایٹمی قوت بن کر ابھرا اور پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنا۔اس سلسلے میں ایف جی پوسٹ گریجویٹ کالج واہ کینٹ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

جس میں طالبات نے ملی جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔ تقریب کی مناسبت سے ملی نغمے اور تقاریر پیش کی گئیں۔ طالبات کے درمیان ذہنی آزمائش کا مقابلہ ہوا۔ تقریب کے آخر میں پرنسپل پروفیسر زہرہ جبین نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا۔

- Advertisement -

انہوں نے اس ناممکن کام کو حقیقت بنانے والے سائنسدانوں اور انجینئرز کو سلام پیش کیا اور طالبات سے وعدہ لیا کہ وہ بھی اپنی تمام تر صلاحیتیں وطن کے استحکام پر صرف کر دیں گی۔

 

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600734

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں