ملتان ۔ 27 مئی (اے پی پی):ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)انتظامیہ نے وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں 28مئی2025ء کویوم تکبیر کے موقع پر سرکاری تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈایڈمن میپکووقاص مسعود چغتائی کے مطابق یوم تکبیر کے موقع پر
میپکو ریجن کے تمام دفاتر بند رہیں گے جبکہ صارفین کی شکایات کے فوری اور بروقت ازالے کے لئے کسٹمر فیسیلیٹیشن سنٹرز، کسٹمر کمپلینٹ سنٹرز اور کسٹمر سروسز سنٹرز چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے جہاں تین شفٹوں میں سٹاف خدمات سر انجام دے گا۔