30.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںیوم تکبیر کی اہمیت افواج پاکستان کے حالیہ آپریشن بنیان مرصوص کے...

یوم تکبیر کی اہمیت افواج پاکستان کے حالیہ آپریشن بنیان مرصوص کے تناظر میں بڑھ گئی ہے،ذیشان رفیق

- Advertisement -

لاہور۔27مئی (اے پی پی):وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ آج 28مئی کے یوم تکبیر کی اہمیت افواج پاکستان کے حالیہ آپریشن بنیان مرصوص کے تناظر میں بڑھ گئی ہے۔

یوم تکبیر کے حوالے سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے بھارت کا خطے کا تھانیدار بننے کا خواب چکنا چور کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کر کے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔28 مئی کے جوہری دھماکے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے میں معاون ثابت ہوئے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسی پالیسی کا تسلسل جاری رکھا اور جراتمندانہ انداز میں فیصلے کئے۔ اسی پالیسی کے نتیجے میں افواج پاکستان نے 10 مئی کو دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

- Advertisement -

ذیشان رفیق نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جنگی حکمت عملی تاریخ کا سنہری باب بن گئی۔ دشمن کو منہ کی کھانا پڑی اور بھارت کا جنگی جنون فرار کی راہیں ڈھونڈنے لگا۔ انہوں نے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تینوں مسلح افواج نے مادر وطن کی بھرپور حفاظت یقینی بنائی۔ اللہ تعالی نے معرکہ حق میں پاکستان کو دنیا میں عزت دلائی جبکہ دشمن ہر محاذ پر بری طرح ذلیل و رسوا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے ملک کیلئے خطرہ دیکھ کر افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے۔ وزیراعلی مریم نواز کی زیر قیادت پنجاب کے عوام کا مورال بلند رہا۔ ذیشان رفیق نے کہا ثابت ہوگیا کہ امن کے لئے مضبوط دفاع ناگزیر ہے۔ آئندہ دشمن ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے سے پہلے سو دفعہ سوچے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601769

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں