27.1 C
Islamabad
جمعرات, مئی 29, 2025
ہومضلعی خبریںیوم تکبیر کے مناسبت دن کے حوالے سے حب شہر...

یوم تکبیر کے مناسبت دن کے حوالے سے حب شہر کو سبز حلالی پرچم اور بینرز سے دلہن کی طرح سجا دیا گیا

- Advertisement -

حب۔ 27 مئی (اے پی پی):میونسپل کارپوریش حب کی جانب سے یوم تکبیر کے مناسبت دن کے حوالے سے پورے صنعتی شہر حب کو سبز حلالی پرچم اور بینرز سے دلہن کی طرح سجا دیا گیا۔ملک بھر کی طرح حب میں بھی 28 مئی کو شایانِ شان طریقے سے منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

میونسپل کارپوریشن حب کے چیف آفیسر نصیب اللہ ترین اور چیئرمین بابو شیخ کی نگرانی میں شہر بھر کو سبز ہلالی پرچموں سے دلہن کی طرح پورے حب شہر کو سجا دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اہم قومی شاہراہوں اور چوراہوں پر پاکستان کی سالمیت اور پاک فوج کے حق میں بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔ حب شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی و ستھرائی کا خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے جبکہ یومِ تکبیر کی مناسبت سے خصوصی تقاریب اور ریلیوں کی بھی تیاریاں جاری ہیں شہریوں کی جانب سے بھی قومی جذبے کا بھرپور مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602073

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں