ملتان ۔ 06 ستمبر (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نےکہا ہے کہ یوم دفاع دشمن کے خلاف ایک ہونے کا دن ہے،مادروطن کی خاطر شہدا کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ۔
یوم دفاع کے موقع پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن قومی سطح پر شکرانے کا دن ہے کہ اس دن افواج پاکستان نے دشمن کے ارادے خاک میں ملائے۔6 ستمبر کو قوم کے بہادر بیٹوں نے اپنے سےچار گنا بڑے دشمن کون نشان عبرت بنا یا۔افواج پاکستان ہمارا غرور اور تمام پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن ہے۔وطن کی ناموس پر مر مٹنے والے افواج پاکستان کے جانباز سپاہیوں کو میرا سلام۔