24.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںیوم دفاع کے سلسلے میں امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری...

یوم دفاع کے سلسلے میں امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری کا تقریب سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی)امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے ملک کی مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے بہادر فوجیوں نے اقوام متحدہ کے امن آپریشنز میں اہم کردار ادا کیا ہے ، پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں عالمی برادری اور امریکہ کیساتھ کھڑا رہے گا۔یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز واشنگٹن میں یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں سفارتخانے میںمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے مادر وطن کے دفاع کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے نہ صرف کامیابی سے ملکی سرحدوں کا دفاع کیا ہے بلکہ دنیا کے سب سے بڑے انسداد دہشت گردی آپریشن میں بھی شرکت کی ہے جس کے نتیجے میں زیادہ تر علاقوں سے ریاست مخالف عناصر کا مکمل صفایا کر دیا گیا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں عالمی برادری اور امریکہ کیساتھ کھڑا رہے گا۔پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات سات دہائیوں پر محیط ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری قومی تاریخ میں یوم دفاع کی انتہائی اہمیت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی سرحدوں کے تحفظ کے علاوہ مسلح افواج کا قومی تعمیراتی سرگرمیوں بالخصوص قدرتی آفات اور ہنگامی صورتحال میں اہم کردار ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71548

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں