یوم سیاہ کشمیریوں سےاظہاریکجہتی بلیک ڈے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر زیارت محمد رمضان پلال کی قیادت میں شاندار ریلی

215
یوم سیاہ

کوئٹہ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر کی طرح یوم سیاہ کشمیریوں سےاظہاریکجہتی بلیک ڈے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی طرف سے ڈپٹی کمشنر زیارت محمد رمضان پلال کی قیادت میں شاندار ریلی نکالی گئی، ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہوکر بازارمیں گشت کرتی ہوتی واپس ڈی سی آفس پر اختتام پذیر ہوئی ،ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زیارت نجیب اللہ کاکڑ،ڈسٹرکٹ افسران،قبائلی عمائدین سول سوسائٹی کے نمائندوں اور اسکول کے بچوں نے شرکت کی،

ریلی کے شرکائ نے بازو پر سیاہ پٹیاں،پلے کارڈ بینرز اٹھا کر کشمیر بنے گا پاکستان ، کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور زیارت شہر کشمیریوں کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا۔ریلی کے شرکاء سے ڈپٹی کمشنر زیارت محمد رمضان پلال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ27 اکتوبر 1948 کو بھارت نے کشمیر جارحیت کرکے ناجائز قبضہ کیا تھا جس کے بعد آج تک کشمیریوں پر مظالم اور ناجائز قبضہ جاری ہے بھارت نے کشمیر کو ایک فوجی چھاونی بنا دیا ہے اور کشمیر کو خون آلود کردیا ہے لیکن اس کے باوجود کشمیر کا دل نہیں جیت سکے ہیں کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں کیونکہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کا دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے آج کا دن بلیک ڈے کے منانے کا مقصد یہ ہے کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہے اور رہے گے اور کشمیریوں کی آزادی تک کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور کندھے سے کندھا ملا کر کشمیریوں کی آزادی تک آواز بلند کریں گے۔