21.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںیوم سیاہ 1947 کے المناک واقعات کی یاد دہانی کراتا ہے ۔...

یوم سیاہ 1947 کے المناک واقعات کی یاد دہانی کراتا ہے ۔ وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کشمیر یوم سیاہ کے موقع پر پیغام

- Advertisement -

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ یوم سیاہ 1947 کے المناک واقعات کی یاد دہانی کراتا ہے جب بھارتی افواج نے سری نگر پر غیر قانونی طور پر حملہ کیا، یہ ظلم و جبر، نظر بندیوں، کی طویل تاریخ کا آغاز ہے۔ وزیر قانون نے اتوار کو یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اتوار کو اپنے پیغام میں کہا کہ غیر قانونی بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر پر قبضہ کے بعد سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آج بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف احتجاج کرنے اور عالمی برادری سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت اپنے وعدوں کا احترام کرنے پر زور دینے کے لیے یوم سیاہ منا رہا ہے۔ وزیر قانون نے مزید کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ارتکاب کرتا رہتا ہے اور کشمیر کی زمین اور وسائل پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لیے جابرانہ قوانین نافذ کرتا ہے۔

- Advertisement -

وزیر قانون نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارت پر ان سنگین خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے دباؤ ڈالے اور مسئلہ کشمیر کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں