
اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):یوم شہدائے کشمیر پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شہدائے کشمیرکی لازوال قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں،بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی اور ظالمانہ قبضہ کر رکھا ہے۔
شہدائے13جولائی 1931 آج کی تحریک آزادی کے آباو َاجداد تھے،آزادی کی خاطر کشمیری نسل در نسل قربانیاں دے رہے ہیں اورکشمیری ہندوتوا حکومت کی ان کی شناخت کے خاتمے کی سازش کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی حمایت کی ہے،مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے اور بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خاتمے کا دن دور نہیں۔کشمیر کےشہدا نے حق خودارادیت کی جدوجہدکوتازہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور پاکستان کبھی بھی کشمیریوں کو اکیلا نہیں چھوڑے گا۔