یوم عاشورپرضلع بھر میں 180 سے زائد حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ، ڈپٹی کمشنر

38
Deputy Commissioner Multan Waseem Hamid Sandhu
Deputy Commissioner Multan Waseem Hamid Sandhu

ملتان۔ 06 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرملتان وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں 10محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کا پرامن انداز میں ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم عاشور پرامن و امان کی صورتحال کے پیش نظرضلع بھر میں 180 سے زائد حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ضلع ملتان میں 116ماتمی جلوس نکالے جارہے ہیں جن میں 21جلوسوں کوحساس ترین قراردیاگیا ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مرکزی کنٹرول روم کے د ورے کے موقع پرکیا۔سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہاکہ ضلع بھر میں تمام جلوسوں اور مجالس میں نقل و حرکت کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جلوس روٹس پر موبائل واش رومز،مریم آن وہیلز اور سبیلوں کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عزادروں اور جلوس منتظمین کیلئے مثالی انتظامات کا ٹاسک دیا ہے۔اس موقع پر سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے کہا کہ صوبہ بھر میں امن و امان کو ہوم ڈیپارٹمنٹ کے مرکزی کنٹرول روم سے مانیٹر کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے امن و امان کے قیام کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کے احکامات دیے ہیں۔انہوں نے کہاکہجلوس و مجالس روٹس کے کونے کونے کی انسپکشن اور سکریننگ کی جائے۔ سی پی او نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری ریسپانس کیلئے جامع پلان تیار ہے۔ڈپٹی کمشنروسیم حامد سندھو اور سی پی او صادق علی ڈوگرنے کنٹرول روم میں براہ راست جلوسوں کی مانیٹرنگ کی اور بریفننگ لی۔