یوم عاشور پر ریسکیو 1122 صوبہ بھر میں ہائی الرٹ رہی، فاروق احمد

243
Rescue 1122
Rescue 1122

لاہور۔17جولائی (اے پی پی):یوم عاشور پر گزشتہ 24گھنٹوں میں 3196عزاداروں کو ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں۔ ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد کے مطابق 3090عزاداروں کو موقع پر فرسٹ ایڈ اور 106 سیریس کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا،پنجاب بھر میں 12 ہزار اور صوبائی دارالحکومت لاہور میں 13 سو ریسکیورز متعین کئے گئے جبکہ 865ایمبولینسز، 2184موٹر بائیکس، 390 فائر اینڈ ریسکیو وہیکل مختلف مقامات پرتعینات کئے گئے تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ 676محرم کے بڑے اجتماعات کو میڈیکل کور فراہم کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ پراونشل مانیٹرنگ سیل پنجاب بھر کے ریسکیو آپریشن کو مانیٹر کر تا رہا، مجالس میں فوری فرسٹ ایڈ کیلئے خصوصی ریسکیو پوسٹیں قائم کی گئی تھیں جبکہ محرم میڈیکل و ریسکیور کور کے ساتھ روٹین ریسکیو آپریشن بھی جاری رہا۔ایمرجنسی کی صورت میں موبائل، پی ٹی سی ایل اور اینڈرائیڈ ایپ سے ریسکیو 1122 پر کال کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔