یوم عاشور ہمیں ہر دورمیں یزیدیت کے خلاف برسر پیکار رہنے کی یاد دلاتاہے، وزیردفاع خواجہ محمدآصف کا ٹویٹ

155
خواجہ محمد آصف نے کشمیر، فلسطین اور دہشت گردی کا مسئلہ عالمی فورم پر کھل کر اٹھانے پر وزیراعظم کی تعریف
خواجہ محمد آصف نے کشمیر، فلسطین اور دہشت گردی کا مسئلہ عالمی فورم پر کھل کر اٹھانے پر وزیراعظم کی تعریف

اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ یوم عاشور ہمیں حسینیت کے تا ابد زندہ وپائندہ رہنے اور ہر دورمیں یزیدیت کے خلاف برسر پیکار رہنے کی یاد دلاتاہے۔ہفتہ کواپنے ایک ٹویٹ میں وزیردفاع نے کہاکہ یوم عاشور ہمیں یاد دلاتا ہےکہ حسینیت تا ابد زندہ اور پائندہ ہے اور ہر دور میں یزیدیت کے خلاف برسر پیکار رہے گی۔

انہوں نے کہاکہ ظلم ، جبر اور بربریت کے خلاف جنگ میں خانوادہ رسولﷺ کی قربانی مشعل راہ ہے اور ہر دور میں ہرمعاشرے کے یزید کیخلاف جنگ ہم پر فرض ہے اور اسکے لئے قربانی سنت ہے۔