24.9 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومیوم قائد اعظمیوم قائد اعظمؒ کے حوالے سے سرکاری سطح پر تقریبات منعقدکرنے کی...

یوم قائد اعظمؒ کے حوالے سے سرکاری سطح پر تقریبات منعقدکرنے کی ہدایت

- Advertisement -

سرگودھا۔22دسمبر(اے پی پی)حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام اضلاع اور تحصیلوں میں یوم قائد اعظمؒ کے حوالہ سے سرکاری سطح پر تقریبات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے، اس سلسلہ میں حکومت پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور تمام ڈویژنل کمشنرز سے کہا ہے کہ وہ یوم قائد اعظمؒ کے موقع پر مختلف تقریبات کا اہتمام کریں جس میں تقریری مقابلے‘ قائد اعظمؒ کی تصویروں کی نمائش‘ مذاکرے‘ مشاعرے اور اسی طرح دیگر مقابلہ جات کو یقینی بنائیں، اس ضمن میں تمام تقریبات کی کوریج خصوصی طور پر کروا کر حکومت کو روانہ کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=82333

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں