جھنگ۔25 دسمبر(اے پی پی )یوم قائد اعظم کے حوالہ سے ضلعی سطح پر مرکزی تقریب ضلع کونسل میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک تھے جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیاقت علی ملک، چیئر مین ضلع کونسل بابر علی خان سیال ، چیئر مین بلدیہ شیخ محمد نواز اکرم ، اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس جوئیہ،مختلف سرکاری محکموں کے افسران ، کاروباری اور سماجی شخصیات،طلباءو اساتذہ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات موجود تھے۔ تقریب کے موقع پربانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش(سالگرہ) کا کیک کاٹا گیا اور اس موقع پر مہمان خصوصی اور دیگر شرکائے تقریب نے شاندار الفاظ میں محسن پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو ایک علیحدہ خود مختار اسلامی ریاست پاکستان قائم کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=82747