28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومیوم قائد اعظمیوم قائد کی مرکزی تقریب 25 دسمبر کو ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں...

یوم قائد کی مرکزی تقریب 25 دسمبر کو ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں ہوگی

- Advertisement -

فیصل آباد۔21 دسمبر(اے پی پی )حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم قائد کی مرکزی تقریب 25 دسمبر کو ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں منعقد ہوگی جس میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی خدمات کوزبردست انداز میں خراج عقےدت پیش کیا جائے گا۔یہ بات ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پرڈی سی آفس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خالد مسعود فروکہ کی زیر صدارت اجلاس کے دوران بتائی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنرز، تعلیم، صحت، سوشل ویلفئر،سول ڈیفنس،پی ایچ اے ،میونسپل کمیٹی،ضلع کونسل،میونسپل کارپوریشن اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔صدر اجلاس نے کہا کہ ضلع میں قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کی تقریبات کو بھرپور انداز میں منانے کے لیے متعدد پروگرامز ترتیب دیے گئے ہیں۔اس ضمن میں متعلقہ محکموں کوذمہ دارےاں سونپ دی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تمام سرکاری عمارتوں پر لائٹنگ کے علاوہ پرائیویٹ بلڈنگزکو بھی خوبصورتی سے سجانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=82254

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں