- Advertisement -
فیصل آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی):عالمی یوم مزدوراں کے موقع پرپیپلز لیبر بیورو فیصل آباد کے زیر اہتما م آج جمعرات کو صبح دس بجے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سرکلر روڈ سے چوک کچہری بازار تک ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت پی پی کے ڈویژنل صدر سید عنایت علی شاہ،ضلعی صدر محمد اعجازچوہدری، ڈویژنل صدر آزاد کشمیرماسٹر خادم حسین، پیپلز لیبر بیورو فیصل آبا د کے قائد لال حسین راشد، ڈویژنل و ڈسٹرکٹ میڈیا کوآڈینیٹر محمد طاہر،منیبہ فاطمہ چوہدری، محمد حفیظ جنجوعہ ودیگرعہدیداران کریں گے۔
اس موقع پرپیپلز لیبر بیوروکے ڈویژنل صدر رانا نصیر احمد خان، سینئر نا ئب صدر میاں ارشد ندیم، رفیق عمار بھٹی،چوہدری خادم حسین،حکیم رانا جنید علی خاں ایڈووکیٹ، محمد رفیق جٹ بھی ہمراہ ہوں گے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590300
- Advertisement -