یوم پاکستان ، نیویارک پاکستان ہاﺅس میں پرچم کشائی کی تقریب ، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے قومی پرچم لہرایا

245
APP84-23 NEW YORK: March 23 – Pakistan Ambassador to UN, Dr. Maleeha Lodhi, reading out the message of the President at the Pakistan Day ceremony at Pakistan Mission. APP

نیویارک ۔ 23 مارچ (اے پی پی) یوم پاکستان کی مناسبت سے نیویارک کے پاکستان ہاﺅس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر پاکستان کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین اور نیویارک میں پاکستان کے قونصلر جنرل راجہ علی اعجاز نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے قیام پاکستان میں قرارداد پاکستان کی اہمیت اجاگر کی۔