26.6 C
Islamabad
منگل, مارچ 25, 2025
ہومکھیل کی خبریںیوم پاکستان دن ہمیں قیامِ پاکستان کے عظیم مقصد اور بانیانِ کی...

یوم پاکستان دن ہمیں قیامِ پاکستان کے عظیم مقصد اور بانیانِ کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے،صوبائی مشیرمحترمہ مینامجید بلوچ

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 23 مارچ (اے پی پی):صوبائی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے 23 مارچ یومِ پاکستان کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ دن ہمیں قیامِ پاکستان کے عظیم مقصد اور بانیانِ پاکستان کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے، ہم سب پر لازم ہے کہ اس عزم کو تازہ کریں کہ وطنِ عزیز کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ اتحاد اور یکجہتی سے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں بلوچستان دہشتگردی کی ایک نئی لہر کا سامنا کر رہا ہے، جو ہمارے امن، ترقی اور خوشحالی کے دشمنوں کی مذموم سازشوں کا حصہ ہے، دشمن قوتیں نوجوانوں کو گمراہ کرکے انہیں منفی سرگرمیوں کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہی ہیں، مگر ہمیں اپنے نوجوانوں کو اس فریب سے بچانا ہوگا اور انہیں مثبت سمت میں آگے بڑھانے کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کرنا ہوں گے۔

- Advertisement -

محترمہ مینا مجید بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں اور انہیں ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لیے کھیلوں، تعلیمی اور تخلیقی سرگرمیوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ صوبائی حکومت نوجوانوں کو مثبت مواقع فراہم کرنے کے لیے کھیلوں کے فروغ، جدید تربیتی پروگرامز اور ہنر سیکھنے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے تاکہ وہ اپنی توانائیاں تعمیری سرگرمیوں میں صرف کریں اور معاشرے میں ایک مثبت کردار ادا کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575743

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں