کوئٹہ۔ 22 مارچ (اے پی پی):محکمہ کھیل حکومتِ بلوچستان کے زیراہتمام، کمشنرلورالائی ڈویژن سعادت حسن کی زیر نگرانی اور ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کے خصوصی دلچسپی اور تعاون سیلورالائی میں ”یوم پاکستان سپورٹس فیسٹیول” کے سلسلے میں دوسرے روز ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سجادحیدر خجک کی زیر نگرانی باز محمد خان پارک کے فٹسال گرائونڈ میں فٹسال ایونٹ کے میچز کھیلے گئےجس میں لورالائی بھر سے فٹسال کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ایونٹ کے گذشتہ روز فٹسال ٹورنامنٹ کے چار میچز کھیلے گئے پہلا میچ سپر ملیزئی بمقابلہ سی آر سیون کلب کے درمیان کھیلا گیا جو سپر ملیزئی نے 4/2 گول سے جیت لیا۔
دوسرا میچ بادشاہ اکیڈمی اور بوریوال اکیڈمی کے درمیان کھیلا گیا بادشاہ اکیڈمی نے2 /5 سے میچ اپنے نام کرلیا۔ تیسرا میچ ڈاکٹر اکیڈمی اور ناصر اکیڈمی کے درمیان کھیلا گیا جو ڈاکٹر اکیڈمی نے 4گول سے جیت لیا۔ جبکہ چوتھا میچ مسلم اکیڈمی اور الیون سٹار کے درمیان کھیلا گیا جس میں مسلم اکیڈمی میں پلنٹی ککس میں فتح رہی۔
اس ٹورنامنٹ میں 35 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ ٹینس ٹیپ بال کا ٹی ٹین کرکٹ میچوں کے سلسلے میں دو سیمی فائنل میچ کھیلے گئے پہلا سیمی فائنل لوڑلی زلمی کرکٹ کلب اورینگ مسلم کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا لوڑلی زلمی کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 10 اورز میں 131 رنز بنائے جواب میں ینگ مسلم کرکٹ کلب 109 رنز بنا سکی اس طرح یہ سیمی فائنل لوڑلی زلمی کرکٹ کلب نے 23 رنز سے جیت لیا۔
دوسرا سیمی فائنل میچ فرینڈز کرکٹ کلب اور پیپلز کرکٹ کلب کے درمیان کھیلاگیا پیپلز کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 144رنز بنائے۔ جس میں امان ترکئی نے 55 رنز بنائے جواب میں فرینڈز کرکٹ کلب نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں ٹارگٹ پورا کرکے میچ جیت لیا۔قدیر داد نے شاندار کھیل پیش کرنے ہوئے 82 رنز بنائے اور فائنل میں اپنی ٹیم کو پہنچانے میں اہم رول ادا کیا۔
دوسری جانب بی آر سی کالج میں بیڈمینٹن اور شوٹنگ بال کے مقابلے وائس پرنسپل بی آر سی کالج پروفیسر منصور احمد کی زید نگرانی جاری ہیں۔لورالائی کے کھلاڑیوں نے ڈی جی سپورٹس ڈاکٹر یاسر خان بازئی کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے اس فیسٹیول کا انعقاد کرکے سینئر و جونئر کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی دیکھانے کے مواقع فراہم کیے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575515