یوم پاکستان ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ 23 مارچ کو کھیلا جائے گا

82
Sixteenth National Ten Pin Bowling Championship
Sixteenth National Ten Pin Bowling Championship

راولپنڈی۔8مارچ (اے پی پی):پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام ایک روزہ یوم پاکستان ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ 23 مارچ کو لیزر سٹی باؤلنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی کھیلا جائے گا۔

گذشتہ روز پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ ایونٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مردوں، خواتین اور ڈیف کے مقابلے شامل ہیں۔ ایونٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔