اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی)یوم پاکستان پروفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں صبح کا آغاز21 اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا ۔ اسلام آباد اسپورٹس کمپلکس میں منعقدہ تقریب میں صبح کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ لاہور کے محفوظ شہید گیریژن میں پاک فوج کی جانب سے21، پشاور کے کرنل شیرخان اسٹیڈیم میں 21،کوئٹہ میں 21 اور کراچی میں بھی صبح کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا ۔ ملک کی مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔یوم پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل اور موبائل سروس دن دو بجے تک بند کر دی گئی۔