یوم پاکستان کےلئے ”پاک فوج کے جوانوں کا عزم اور دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کی آواز، پاکستان زندہ باد“ کے عنوان سے پرومو جاری

117

راولپنڈی ۔ 22 مارچ (اے پی پی) پاک فوج کی جانب سے 23مارچ یوم پاکستان کےلئے ”پاک فوج کے جوانوں کا عزم اور دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کی آواز، پاکستان زندہ باد“ کے عنوان سے پرومو جاری کردیئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے ٹویٹ کے ذریعے جاری کئے گئے پرومو میں تینوں مسلح افواج کے فیلڈر ورک، مسلح افواج کے جوانوں کی جرات اور بلند حوصلوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ پرومو میںپاکستان کی تینوں مسلح افواج کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سول آرمڈ فورسز، پولیس، ٹریفک پولیس، ریسکیو 1122اور دیگر متعلقہ اداروں کے آپریشنل امور کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ پاک فوج کی جانب سے دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کی آواز، پاکستان زندہ باد کے عنوان سے دوسرا پرومو جاری کیا ہے جس میں چین، ہانگ گانگ، سویڈن، بارسلونا، فرانس ، برطانیہ، ماسکو، ساﺅتھ افریقہ، جرمنی، برسلز، انڈونیشیا،تہران، نائیجریا،آستانہ، ترکمانستان ، ترکی، مصر، ملائیشیا، امریکہ سمیت دیگر ممالک اور شہروں میں بسنے والے پاکستانیوں کے پیغامات شامل ہیں۔