راولپنڈی۔23مارچ (اے پی پی):یوم پاکستان کے موقع پر پنجاب ٹورازم اسکواڈ مری کی جانب سے پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب ٹورازم اسکواڈ مری کے دستوں نے سلامی پیش کی۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب ٹورازم اسکواڈ مری سید خرم حسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ 23 مارچ کا دن پاکستان کے قیام کی ابتدا ءتھا۔ آج کے دن قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں مسلمانانِ برصغیر نے آزاد ملک کے لیے عملی جدوجہد کا آغاز کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب کو عہد کرنا ہو گا کہ وطن عزیر کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بحیثیت قوم تعمیری کردار ادا کریں۔ پریڈ کے اختتام پر پاکستان، کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کے لیے دعا کی گئی۔