اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):یوم پاکستان کے موقع پر چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے پاکستان میں ماضی میں گزرے اپنے شب و روز پر روشنی ڈالی ہے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے پاکستان میں قیام کے آٹھ سال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کے لیے ان کا دل جیت لیا ہے۔ انہوں نے پاک چین دوستی کے روشن مستقبل اور استحکام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔