20.5 C
Islamabad
منگل, مارچ 25, 2025
ہومضلعی خبریںیوم پاکستان ہمیں قیامِ پاکستان کی جدوجہد، قربانیوں اور بانیانِ پاکستان کے...

یوم پاکستان ہمیں قیامِ پاکستان کی جدوجہد، قربانیوں اور بانیانِ پاکستان کے عزم و استقلال کی یاد دلاتا ہے،صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 22 مارچ (اے پی پی):صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے 23 مارچ یومِ پاکستان کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن ہمیں قیامِ پاکستان کی جدوجہد، قربانیوں اور بانیانِ پاکستان کے عزم و استقلال کی یاد دلاتا ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد نہ صرف اپنے اسلاف کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے بلکہ ملکی ترقی، استحکام اور یکجہتی کے عہد کی تجدید بھی کرنا ہے۔ سردار عبدالرحمن کھتیران نے کہا کہ پاکستان کو آج کئی چیلنجز کا سامنا ہے، خاص طور پر بلوچستان میں دہشت گردی جیسے ناسور نے ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔ دشمن قوتیں ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتی ہیں، لیکن ہمیں اتحاد، حب الوطنی اور عزم کے ساتھ ان سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔

- Advertisement -

بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ پاکستان کی سا لمیت کے لیے قربانیاں دی ہیں اور ہمیں اپنے ملک کی قدر کرتے ہوئے اس کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 23 مارچ 1940 کو منظور کی گئی قراردادِ لاہور نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ ریاست کی بنیاد رکھی، جو بالآخر 14 اگست 1947 کو پاکستان کے قیام کی صورت میں پوری ہوئی۔

آج ہمیں اس عہد کی تجدید کرنی ہوگی کہ ہم اپنے وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔سردار عبدالرحمن کھتیران نے قوم سے اپیل کی کہ وہ یومِ پاکستان کے موقع پر ملکی یکجہتی اور استحکام کے عزم کا اعادہ کریں۔ خاص طور پر بلوچستان کے عوام کو چاہیے کہ وہ دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور ہر شعبے میں اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کی ترقی میں حصہ ڈالیں۔ اگر ہم متحد رہے تو کوئی طاقت ہمیں آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575513

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں