26.6 C
Islamabad
منگل, مارچ 25, 2025
ہومقومی خبریںیوم پاکستان ہمیں ہمارے آبائواجداد کی قربانیوں اور جدوجہد کی یاددلاتا ہے،...

یوم پاکستان ہمیں ہمارے آبائواجداد کی قربانیوں اور جدوجہد کی یاددلاتا ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

- Advertisement -

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ یوم پاکستان ہمیں 23 مارچ 1940 کے تاریخی فیصلے کی یاد دلاتا ہے جب مسلمانوں نے ایک آزاد وطن کے قیام کا عزم کیا۔

اتوار کو یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں اور جدوجہد کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے آج ہمیں آزادی، وقار اور خوشحالی کے ساتھ جینے کا موقع دیا ہے۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے علامہ اقبال کے خواب کو پورا کرنے اور قائداعظم کے وژن پر عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے سیاسی استحکام، پالیسی کا تسلسل اور قومی اتفاق رائے ضروری ہے۔ امن، بھائی چارے اور رواداری کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ محض الفاظ اور نعروں سے آگے بڑھ کر پاکستان کی ترقی، اسے ایک جدید، خوشحال اور ترقی یافتہ ریاست میں تبدیل کرنے کے لیے انتھک محنت کرنے کا عہد کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575729

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں