21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومضلعی خبریںیوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی زیر قیادت کچہری...

یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی زیر قیادت کچہری چوک سے علامہ اقبال چوک تک ریلی نکالی گئی

- Advertisement -

سیالکوٹ۔5فروری (اے پی پی):یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں مرکزی ریلی ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عمران قریشی کی زیر صدارت کچہری چوک سے چوک علامہ اقبال تک نکالی گئی، صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن چودھری محمداخلاق،اسپیشل اسسٹنٹ ٹو سی ایم برائے تجارت اینڈ سرمایہ کاری چودھری احسن سلیم بریار، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ حسن اقبال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالروف مہر، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ محمد مرتضی، سی او میٹرو پولٹن کارپوریشن زبیر وٹو، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسلم چودھری،ماہر تعلیم عاشق حسین صدیقی اور وائس چیئرمین امن کمیٹی حافظ اصغر علی چیمہ سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں پلے کارڈز، کشمیری و قومی جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے۔

شرکاءریلی نے "کشمیریوں سے رشتہ کیا؟ لاالہ اللہ… اور کشمیر بنے گا پاکستان نے فلک شگاف نعرے لگا کشمیری بھائیوں سے اپنی والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔ ریلی سے کچہری چوک میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانان خصوصی صوبائی وزیر چودھری محمد اخلاق اور معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری احسن سلیم بریار، ڈپٹی کمشنر عمران قریشی اور ڈی پی او حسن اقبال نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے وہ کشمیری عوام کی عالمی سطح پر سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

- Advertisement -

بھارتی افواج کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہے لیکن کشمیری عوام ان مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں اور اپنے حق خود ارادیت کے موقف سے ایک انچ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں یہ آزاری کے متوالے پر عزم اور حوصلے جواں ہیں تاہم بھارتی مظالم پر مہذب دنیا کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی منظور شدہ قرار داد کا نامکمل ایجنڈا ہے۔

مسئلہ کشمیر کا واحد حل ان کو حق ارادیت دینا ہے۔ کشمیر کی آزادی تک پاکستانی قوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی۔ افواج پاکستان ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی ضامن ہےجس نے ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں جن کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کیلئے خاموشی اختیار کی گئی اور قومی ترانہ کشمیر کا ترانہ بھی پڑھا گیا۔ آخرمیں کشمیر کی آزادی اور ملک کی سلامتی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=294024

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں