24.9 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںیوم یکجہتی کشمیر پاکستانی حکومت اور عوام کے مربوط عزم کا آئینہ...

یوم یکجہتی کشمیر پاکستانی حکومت اور عوام کے مربوط عزم کا آئینہ دار ،کشمیر کے بہادر عوام نے بھارتی جارحیت کے باوجود حق خود ارادیت کی جدوجہدکو جاری رکھا ، ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ

- Advertisement -

اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برا ئے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر پاکستان کی حکومت اور عوام کے مربوط عزم کا آئینہ دار ہے،کشمیر کے بہادر عوام نے بھارتی جارحیت ظلم وستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے باوجود حق خود ارادیت کی جدوجہدکو جاری رکھا ۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ ہر سال پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے، یہ دن پاکستان کی حکومت اور عوام کے مربوط عزم کا آئینہ دار ہے، ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ان کے حق خود ارادیت کے حصول کےلیے مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ ہم کشمیری عوام کی جدو جہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،کشمیر کے بہادر عوام نے بھارتی جارحیت ظلم وستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے باوجود حق خود ارادیت کی جدوجہدکو جاری رکھا ، بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کےلیے اپنی ذمہ داری کا احساس دلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کےلیے اپنی اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں