اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):یونائیٹڈ سٹار کلب نے ڈسٹرکٹ انٹر کلب تھرو بال چیمپئن شپ جیت لی جبکہ شاہین کلب کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔ ٹورنامنٹ کی اختتام پر تحریک انصاف کے مقامی رہنما حاجی گل نواز آفریدی نے والی بال کے سابق کھلاڑی ایران شاہ لالہ اور خیبرپختونخوا تھرو بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ارشد حسین کے ہمراہ کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے۔
نوشہرہ ڈسٹرکٹ تھرو بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چیمپئن شپ کا فائنل میچ یونائیٹڈ سٹار کلب اور شاہین کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں یونائیٹڈ سٹار کلب نے شاہین کلب کو 1-2 سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ فائنل میں کے دوران یونائیٹڈ سٹار کلب کی طرف سے کپتان وقاص خان، احمد حسین اور واصف نے شاندار کارکردگی دکھائی جبکہ شاہین کلب کی جانب سے اسد خان، حسنین اور سفیان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔