سڈنی۔2جنوری (اے پی پی):ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی) اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) کے زیر اہتمام آسٹریلیا میں جاری یونائیٹڈ کپ میں بلغاریہ،پولینڈ،جمہوریہ چیک،برطانیہ،برازیل اور کروشیا کی ٹیموں نے اپنے میچز جیت لیے۔
بلغاریہ نے سخت مقابلے کے بعد بیلجیئم کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دی،پولینڈنے قزاخستان کو 1-4سے شکست دی ،جمہوریہ چیک نے جرمنی کو 2-3 گیم سےمات دی،برطانیہ حریف ہسپانوی ٹیم کو 1-4 گیم سے ہرا دیا،برازیل نے ناروے کو 1-4 سے شکست دی اور کروشیا کی ٹیم نے ارجنٹائن کو باآسانی 0-5سے شکست دی ۔
آسٹریلیا کے تین مختلف شہروں میں شروع ہونے والے اپنی نوعیت کے پہلے ایونٹ میں 18 ممالک کی ٹیمیں شامل ہیں جن کو 6 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ یونائیٹڈ کپ بین الاقوامی آئوٹ ڈور ہارڈ کورٹ مینز اینڈ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ ہے جس کا انعقاد ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی)اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے)نے کیا ہے۔
آر اے سی ارینا پرتھ میں 29 دسمبر سے شروع ہونے والا ٹورنامنٹ 8 جنوری 2023کو اختتام پذیر ہوگا۔ٹورنامنٹ سے کھلاڑیوں کو اپنی اے ٹی پی رینکنگ اور ڈبلیو ٹی اے رینکنگ پوائنٹس میں اضافہ کرنے کا سنہری موقع ہوگا اورایک کھلاڑی زیادہ سے زیادہ 500 پوائنٹس جیتنے کے قابل ہوسکے گا۔