سڈنی۔31دسمبر (اے پی پی):ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی) اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) کے زیر اہتمام آسٹریلیا میں جاری یونائیٹڈ کپ میں قازقستان، جرمنی،چین اور اٹلی کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں ۔قازقستان کی ٹیم نے یونان کی ٹیم کو شکست دے کرکوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ جرمنی نے چین کو ہرا کر ٹاپ ایٹ تک رسائی حاصل کی۔اسی طرح اٹلی کی …
یونائیٹڈ ٹینس کپ،قازقستان، جرمنی،چین اور اٹلی کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں داخل
سڈنی۔31دسمبر (اے پی پی):ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی) اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) کے زیر اہتمام آسٹریلیا میں جاری یونائیٹڈ کپ میں قازقستان، جرمنی،چین اور اٹلی کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں ۔قازقستان کی ٹیم نے یونان کی ٹیم کو شکست دے کرکوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
جرمنی نے چین کو ہرا کر ٹاپ ایٹ تک رسائی حاصل کی۔اسی طرح اٹلی کی ٹیم نے فرانسیسی ٹیم کو ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ چین کی ٹیم بہترین پوائنٹس کی بنیاد پر یونائیٹڈ کپ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی۔ آسٹریلیا کے تین مختلف شہروں میں شروع ہونے والے اپنی نوعیت کے تیسرے ٹورنامنٹ میں 18 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ، جن کو 6 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
ہر گروپ میں تین ، تین ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔گروپ اے میں امریکا،کینیڈاور کروشیا شامل ہیں، گروپ بی میں پولینڈ،جمہوریہ چیک اور ناروے کو رکھا گیا ہے،گروپ سی میں یونان،قازقستان اور سپین کو رکھا گیا ہے،گروپ ڈی میں اٹلی ، اورسوئٹزلینڈ شامل ہیں،گروپ ای میں چین، دفاعی چیمپئن جرمنی اور برازیل کی ٹیمیں شامل ہیں اسی طرح گروپ ایف میں انگلینڈ،آسٹریلیا اور ارجنٹائن کو رکھا گیا ہے۔
یونائیٹڈ کپ بین الاقوامی آئوٹ ڈور ہارڈ کورٹ مینز اینڈ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ ہے جس کا انعقاد ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی)اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے)نے کیا ہے۔ آر اے سی ایریناکین روزوال ایرینا میں جاری ٹورنامنٹ 5جنوری 2025کو اختتام پذیر ہوگا ۔
ٹورنامنٹ سے کھلاڑیوں کو اپنی اے ٹی پی رینکنگ اور ڈبلیو ٹی اے رینکنگ پوائنٹس میں اضافہ کرنے کا سنہری موقع ہوگا اورایک کھلاڑی زیادہ سے زیادہ 500 پوائنٹس جیتنے کے قابل ہوسکے گا۔









