یونائیٹڈ ٹینس کپ،پولینڈکی ٹیم سیمی فائنل میں داخل

94
Madrid Open Tennis
Madrid Open Tennis

سڈنی۔3جنوری (اے پی پی):ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی) اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) کے زیر اہتمام آسٹریلیا میں جاری یونائیٹڈ کپ میں پولینڈ کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔

پولینڈ کی ٹیم نے یونائیٹڈ کپ ٹینس کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں حریف چین کی ٹیم کو0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ آسٹریلیا کے تین مختلف شہروں میں شروع ہونے والے اپنی نوعیت کے دوسرے ایونٹ میں 18 ممالک کی ٹیمیں شامل ہیں جن کو 6 گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا ۔ یونائیٹڈ کپ کے سیمی فائنلز 6 جنوری کو کھیلے جائیں گے ۔

یونائیٹڈ کپ بین الاقوامی آئوٹ ڈور ہارڈ کورٹ مینز اینڈ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ ہے جس کا انعقاد ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی)اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے)نے کیا ہے۔ آر اے سی ارینا پرتھ میں 29 دسمبر 2023سے شروع ہونے والا ٹورنامنٹ 7جنوری 2024کو اختتام پذیر ہوگا۔ٹورنامنٹ سے کھلاڑیوں کو اپنی اے ٹی پی رینکنگ اور ڈبلیو ٹی اے رینکنگ پوائنٹس میں اضافہ کرنے کا سنہری موقع ہوگا اورایک کھلاڑی زیادہ سے زیادہ 500 پوائنٹس جیتنے کے قابل ہوسکے گا۔\