یونان، دوسری جنگ عظیم کے بم کے باعث 70 ہزار لوگوں کا انخلا

226

ایتھنز ۔ 12 فروری (اے پی پی) یونان کے شہر تھیسالون سے 70 ہزار کے قریب لوگوں کو محفوظ جگہ پر منتقل کیا گیا ہے تاکہ دوسری عالمی جنگ کے دنوں کے ایک بم کو ناکارہ بنایا جا سکے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ بم تقریباً پانچ سو پونڈ وزنی ہے اور یونان میں اب تک ملنے والا سب سے بڑا بم ہو سکتا ہے۔یہ بم گذشتہ ہفتے اس وقت سامنے آیا جب قریبی پٹرول پمپ کے فیول ٹینک کی توسیع کا کام جاری تھا۔بم کے ارد گرد دو کلو میٹر کے اندر کے علاقے کو خالی کرایا گیا ۔ایک اندازہ کے مطابق اس بم کو ناکارہ بنانے کے لیے شہریوں کے انخلا کی مہم کو حالیہ برسوں میں یونان میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑی نقل مکانی قرار دیا جا رہے ہے۔