یونانی ایتھلیٹ ملٹیڈیس ٹینٹوگلو نے پیرس اولمپکس کے مینز لانگ جمپ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا

145
Paris Olympics

پیرس۔7اگست (اے پی پی):یونان کے مایہ ناز ایتھلیٹ ملٹیڈیس ٹینٹوگلو نے پیرس اولمپکس 2024کے مینز لانگ جمپ مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کرلیا۔ جمیکا کے ایتھلیٹ وین پنوک نے لانگ جمپ مقابلے میں چاندی اور اطالوی ایتھلیٹ مطیہ فرلانی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ پیرس اولمپکس کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے۔

مردوں کے لانگ جمپنگ کے فائنل مقابلےمیں یونانی 26 سالہ مایہ ناز ایتھلیٹ ملٹیڈیس ٹینٹوگلو نے عمدہ کوشش کرتے ہوئے 8.48 میٹر لمبی چھلانگ لگا کر اپنے ملک کے لئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ لمبی چھلانگ کے فائنل مقابلے میں 23 سالہ جمیکن ایتھلیٹ وین پنوک نے 8.36 میٹرلمبی چھلانگ کے ساتھ چاندی جبکہ اٹلی کے 19 سالہ ایتھلیٹ مطیہ فرلانی نے 8.34 میٹر لمبی چھلانگ لگا کرکانسی کا تمغہ جیتا۔