29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیونان میں ایک کارگو بحری جہاز ڈوب گیا

یونان میں ایک کارگو بحری جہاز ڈوب گیا

- Advertisement -

ایتھنز۔26نومبر (اے پی پی):یونان کے جزیرے لیسبوس کے قریب ایک کارگو بحری جہاز ڈوب گیا ۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق یونانی کوسٹ گارڈ نے میڈیا کو بتایا کہ مصر کی بندرگاہ دخیلہ سے استنبول جانے والا کارگو بحری جہاز لیسبوس جزیرے کے قریب اپنے بھاری بوجھ اور تیز لہروں کی وجہ سے سمندر میں ڈوب گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جہاز میں نمک لوڈ تھا اور عملے کے 14افرد سوار تھے۔

انہوں نے لبنان میں واقع جہاز کی آپریٹنگ کمپنی کے حوالے سے بتایا کہ عملے کے ارکان میں دو شامی شہری، ایک ہندوستانی اور 11 مصری شامل ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ 5مال بردار بحری جہاز3 کوسٹ گارڈ جہاز، فضائیہ اور بحریہ کے ہیلی کاپٹر کے ساتھ بحریہ کی ایک ریسکیو ٹیم نے ڈوبنے والے جہاز سوار ایک شخص کو سمندر سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ہے تاہم دیگر کی تلاش جاری ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414330

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں