یونس اور شفیق کی شاندار سنچریاں،پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف اوول ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر340 رنز بنا کر میزبان ٹیم کے خلاف 12 رنز کی برتری حاصل کر لی، شفیق 109 رنز بنا کر آﺅٹ،یونس خان101 رنز بنا کر ناقابل شکست، ووکس اور فن کی 2، 2 وکٹیں

134

اوول ۔ 12 اگست (اے پی پی) یونس خان اور اسد شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 340 رنز بنا کر 12 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی اور ابھی اس کی 4 وکٹیں باقی ہیں، یونس خان 101 اور سرفراز احمد 17 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، 127 کے سکور پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد اسد شفیق اور یونس خان نے ڈٹ کر انگلش باﺅلرز کا مقابلہ کیا، دونوں بلے بازوں نے مشکل وقت میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 150 رنز کی قیمتی شراکت جوڑ کر ٹیم کو تباہی سے بچایا، اسد شفیق 109 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے کے بعد آﺅٹ ہوئے جبکہ یونس خان 101 رنز بنا کر چٹان کی طرح حریف باﺅلرز کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں، سٹیون فن اور کرس ووکس نے 2، 2 جبکہ سٹورٹ براڈ اور معین علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔