یونس خان کو سابق بھارتی بلے باز سنیل گواسکر کے زیادہ ٹیسٹ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 77 رنز درکار

210

روسیو ۔ 9 مئی (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے سینئر اور تجربہ کار بلے باز یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں سابق بھارتی بلے باز سنیل گواسکر کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 77 رنز درکار ہیں، اگر یونس خان (آج) بدھ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہونے والے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں گواسکر کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہو گئے تو وہ زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 12ویں بلے باز بن جائیں گے، گواسکر نے 10122 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ یونس خان نے 117 میچز میں 10046 رنز بنائے ہوئے ہیں جس میں ان کی 34 شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 15921 رنز بنا رکھے ہیں۔