- Advertisement -
کنگسٹن ۔ 20 اپریل (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے سینئر اور تجربہ کار بلے باز یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے 10 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 23 رنز درکار ہیں، وہ یہ اعزاز پانے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے 13ویں بلے باز بن جائیں گے، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ یونس خان (آج) جمعہ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں یہ کارنامہ انجام دے دیں گے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 15921 رنز بنا رکھے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=51408
- Advertisement -