31 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومعلاقائی خبریںیونیسف خیبر پختونخوا کے چیف آف فیلڈ آفس رادوسلاو رزہاک کی چیف...

یونیسف خیبر پختونخوا کے چیف آف فیلڈ آفس رادوسلاو رزہاک کی چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ سے ملاقات

- Advertisement -

پشاور۔ 15 مئی (اے پی پی):یونیسف خیبر پختونخوا کے چیف آف فیلڈ آفس رادوسلاو رزہاک نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی تعاون اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے صوبائی حکومت کے ساتھ یونیسف کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحت، تعلیم، پانی، صفائی، حفظانِ صحت اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگی جیسے اہم شعبوں میں یونیسف کا کردار قابل تحسین ہے۔

- Advertisement -

ملاقات میں ان شعبہ جات میں جاری منصوبوں اور آئندہ تعاون کے امکانات پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور باہمی اشتراکِ عمل کو مزید مؤثر اور پائیدار بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597444

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں