22.2 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںیونیسف کی پاکستان میں نمائندہ پرنیلے آئرن سائیڈ کا بلوچستان ایمرجنسی آپریشن...

یونیسف کی پاکستان میں نمائندہ پرنیلے آئرن سائیڈ کا بلوچستان ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 02 ستمبر (اے پی پی):یونیسف کی پاکستان میں نمائندہ پرنیلے آئرن سائیڈ نے منگل کے روزبلوچستان کے صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ کیا جہاں پرنیشنل کوآرڈینیٹر انوار الحق نے انہیں قومی اور صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی ۔اجلاس میں بلوچستان میں وبائی امراض سے متعلق چیلنجز، ویکسی نیشن مہمات کے دوران بین الصوبائی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت، انٹیگریٹڈ سروس ڈیلیوری (ISD) مراکز کا اہم کردار، خصوصا کوئٹہ بلاک میں آئی ایس ڈی مراکز کے دائرہ کار کو بڑھانے، خواتین کی شمولیت میں اضافے اور ان کوششوں کو یونیسف کے دیگر پروگرامز کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی اہمیت پر غور کیاگیا۔

یونیسف کی نمائندہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اعداد و شمار کے بہتر استعمال، تعاون کو مزید موثر بنانے اور ISD منصوبوں کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کی جائیں گی تاکہ بلوچستان کے بچوں کی صحت بہتر بنائی جا سکے۔اجلاس میں صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر انعام الحق، یونیسف بلوچستان کی چیف آف فیلڈ آفس مریم سعید درویش اور یونیسف بلوچستان کے چائلڈ سروائیول اینڈ ڈویلپمنٹ منیجر ڈاکٹر محمد ہمایوں امیری بھی شریک ہوئے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں