یونیسیف اور ایجوکیشن اباو آل فاونڈیشن قطر کا نیویارک میں اعلی سطحی اجلاس ”ایجوکیٹ اے چائلڈ “پروگرام کا جائزہ لیا گیا

93

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) یونیسیف اور ایجوکیشن اباو آل فاونڈیشن قطر کا اعلی سطح کا اجلاس گزشتہ روز نیویارک میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ’ایجوکیٹ اے چائلڈ ‘پروگرام کا جائزہ لیا گیا جس کا کلےدی مقصد پاکستان میں دس لاکھ بچوں کو پر ائمری اسکو لو ں میں داخل کرنا ہے۔اجلاس کے دوران ایجوکیشن اباو آل فاونڈیشن قطر کے تعاون سے مختلف ممالک میں ایک کڑور بچوں تک تعلیم کی بنیادی سہولت پہنچانے کے سنگ میل طے کرنے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔اس پروجیکٹ کا آغاز 2001 میں قطر فاونڈیشن کی سرپرست اعلی قطر کی ملکہ شیخہ موزا بنت نصر نے کیا تھا۔ اس پروجیکٹ کو ”ایجوکیٹ اے چائلڈ“ پروگرام کے نام سے پوری دنےا کے مختلف غر یب ممالک میں متعاررف کیا گیا ہے۔ قطر کی ملکہ شیخہ موزا بنت نصر نے اس موقع پر تمام متعلقین کا شکریہ ادا کےا اور کہا کہ ایجوکیشن اباو آل فاونڈیشن قطر ہر ایک بچے کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا چا ہتی ہے۔ پاکستان میں امر یکن رفیو جی کمیٹی( پا کستان) اور وفاقی وزارت تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ کے اشتراک سے ”ایجوکیٹ اے چائلڈ پروگرام “ کا باقائدہ ملک گیر آغازکر دیا گیا ہے۔ اس منصو بے کو بھی ایجوکیشن اباو آل فاونڈیشن قطر کا خصو صی تعاون حا صل ہے۔ اس منصو بے کا کلیدی مقصد دس لاکھ بچوں کو پر ائمری اسکو لو ں میں داخل کرنا ہے۔